• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کی عدم توجہی‘ آئی جے پرنسپل روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پشاور روڈ سے فیض آباد فلائی اوور تک آئی جے پرنسپل روڈ سی ڈی اے کی عدم توجہی اور لاپرواہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے کئی مقامات پر دو دو تین تین فٹ کے گڑھے پڑ چکے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کی رابطہ سڑک ٹریفک کے شدید دبائو کا شکار ہے کیونکہ اس سڑک پر جڑواں شہر کی فروٹ و سبزی منڈی واقع ہے۔ راولپنڈی کا جنرل بس اسٹینڈ اور ویگن اڈے ہیں‘ کئی تعلیمی ادارے ہیں‘ ماسٹر پلان میں یہ ہائی وے آٹھ رویہ ہے۔ دونوں جانب زمین ایکوائرڈ ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جے پرنسپل روڈ کو دوبارہ تعمیر کیا جانا جائے‘ اسے کشادہ کر کے آٹھ رویہ کیا جائے۔ ہیوی ٹریفک کیلئے دو لین مختص کی جائیں‘ فقیر ایپی روڈ کراسنگ، پیرودھائی چوک اور اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو کراسنگ پر فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں۔ سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ آئی جے پرنسپل روڈ پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ فرم کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین