• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) اشتہاریوں سمیت 22 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔تھانہ وارث خان پولیس نے شراب سپلائر کوگرفتار کرکے 100بوتل شراب برآمدکرلی ۔ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائرصفدر مسیح کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔راولپنڈی پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 2کلو 460گرام چرس برآمدکرلی ۔ تھانہ پیرودہائی پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی شیرو گینگ کوگرفتارکرلیا۔ صادق آباد اور پیر ودھائی پولیس نے کیٹیگری(بی)کے 4 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔وفاقی پولیس نے بھی چھ اشتہا ریوں سمیت 12 ا فرادکو گرفتار کرکے چرس ، شراب اور اسلحہ برآمدکر لیا۔بھارہ کہو پولیس نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث افغانی گینگ کےرحمت اللہ افغانی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔
تازہ ترین