• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کینٹ میں بینک سیل

پشاور(وقائع نگار)کورونا وائرس کے باعث پشاو ر کینٹ میں بینک کی شاخ کو سیل کردیا ہے ملازمین کے ٹیسٹ بھی شروع کر دیئے گئے ہیں جبکہ پیر کے روز شہر کی بینکوں پر بدترین رش رہا بینکوں کے اوقات کار ساڑھے چار بجے کرنے کے باوجود رش کا سلسلہ برقرار رہا۔ بینکوں کے باہر کرونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی پشاور کینٹ ، سٹی اورٹاؤن میں واقع بعض بینکوں کی شاخوں کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ، پیر کے روز پشاو ر کینٹ ، سٹی ، ٹاؤن ، حیات آبادکے علاوہ دیگر علاقوں کے بینکوں کے باہر صبح سے ہی رش رہا شہریوں کے مطابق اوقات کار دس بجے کرنے کے بعد رش مزید بڑھ رہا ہےلہذا کورونا وائرس سے قبل کا سابق شیڈول بحال کیا جائے ۔
تازہ ترین