آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایک بڑے سائز کا سیارچہ 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا، ناسا

ایک بڑے سائز کا سیارچہ 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا، ناسا


امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک بڑے سائز کا سیارچہ 6 جون کو زمین کے مدار سے گزرے گا۔

ناسا کی رپورٹ کے مطابق اس سیارچے کی لمبائی 570 میٹر اور چوڑائی 250 میٹر ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ اس کا حجم نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

ناسا کے ماہرین کے مطابق نظام شمسی میں معلق چٹان نما اس سیارچے کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس کی نقل و حرکت پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے۔

اس وقت یہ سیارچہ 11 ہزار 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے اور اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 20 منٹ پر زمین کے مدار سے گزرے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید