• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف81ویں روز بھی احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف81ویں روز بھی احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف 81ویں روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

لاہور
لاہور میں ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ جاری ہے جس میں سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

پشاور
پشاور میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا گیا جس میں شریک مظاہرین کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں آمرانہ فیصلے ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ
کوئٹہ میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں جنگ عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

احتجاج کرنے والےصحافیوں کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی نیب کیس میں گرفتاری حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا ثبوت ہے۔

بہاولپور
بہاولپور یونین آف جرنلسٹس، پریس کلب کے ارکان، جیو، جنگ اور دی نیوز ورکرز نے پریس کلب بہاولپور کے باہر ہونے والے احتجاج میں شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیب، نیازی گٹھ جوڑ ابھی تک کوئی مقدمہ قائم نہ کر سکا ہے، صحافی جیو، جنگ اور دی نیوز کی بندش کی مکروہ کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

ملتان
ملتان میں جنگ، جیو بلڈنگ کے باہر نصرت روڈ پر احتجاج کیا گیا جس میں میں جنگ، جیو ورکرز اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 81 دن گزرنے کے باوجود نیب میر شکیل الرحمٰن کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا۔

سکھر
سکھر میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں پی ایف یو جے کے نائب صدر لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی بلاجواز گرفتاری سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں میر شکیل الرحمٰن کی اسیری کے خلاف صحافیوں نے کچہری روڈ پر احتجاج کیا۔

تازہ ترین