آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وفاقی اور صوبائی حکومتیں پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہیں، غلام نبی عامر

برمنگھم (پ ر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے سابق جنرل سیکریٹری غلام نبی عامر نے اپنےبیان میں کہا ہے آج کی حکومتی پالیسیوں سےغریبوں کو فائدہ کے بجائے نقصان کا ڈر زیادہ ہے ، ایک غریب انسان اس قابل ہی نہیں کہ وہ کورونا کے روک تھام کا انتظام کرکے اپنے اور اپنے بچوں کے پیٹ کے ایندھن کا انتظام کر سکے ،، پوری دنیا کی حکومتوں نے اس آفت سے نمٹنے کے لئے کچھ نہ کچھ حکمت عملی تیار کی ہے پر ہمارے لئے یہ افسوسناک پہلو ہے کہ ہماری وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے کسی ایسی پالیسی کا اعلان نہیں کیا کہ جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ اس سے عوام کا فائدہ ہے ، اب تک صرف ایسا لگا کہ وفاق اور صوبوں میں سیاسی اسکو رنگ چل رہی ہےکوئی ایک اعلان ایسا ہو کہ جس میں بزنس مینوں یا غریبوں کی فلاح کا کوئی پیکیج نظر آتا ہو، آج بھی ہمارے نیشنل میڈیا پر جس سیاسی بے شرمی کا اور بے حسی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے ، غلام نبی عامر نے مذید کہا کہ مستحقین آج بھی در بدر ہیں حکومتی اقدامات سے ایسا لگتا ہے کہ وہ ملک میں خود انار کی پھیلا کر بھوک، غربت اور افلاس کے جن کو بے قابو کرنا چاہتے ہیں اور اگر آنے والے وقت میں صحیح اور بہتر پالیسی مرتب نہ کی تو بھوک اور غربت کا یہ بے قابو جن سب کچھ بہا کر لے جائیگا۔اب وقت ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے قائدین مصطفی کمال وانیس قائم خانی کی سیاسی بصیرت کا فائدہ اٹھایا جائے ، جو سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اور جو بحرانوں سے نمٹنے کی قائدانہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید