• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری کھڈا مارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت سے گر کرایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کھڈامارکیٹ میں زیر تعمیر عمارت سے گر کرایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود لیار کھڈا مارکیٹ خیرانی مسجد کے قریب واقع زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جسکی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 52 سالہ محمد فسرکے نام سےہوئی جو لیاری آگرہ تاج کالانی کا رہاشی بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین