• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشاد رانجھانی قتل کیس ، مرکزی ملزم کی در خواست ضمانت پر نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ سے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں مرکزی ملزم رحیم شاہ نے چوتھی بار ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔ عدالت نے درخواست پر پراسیکیوٹر جنرل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت 15جون تک ملتوی کردی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیس 3 ماہ کے اندر مکمل کرنا تھا، لیکن کئی ماہ گزرنے کے باجود کیس کا ٹرائل مکمل نہیں ہوسکا۔ کیس میں ایک بھی گواہ پیش نہیں ہوا، سپریم کورٹ کے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت دی جائے۔
تازہ ترین