• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 13ملزمان گرفتار، اسلحہ ،منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا پویس نے موٹرسائیکل لفٹر برکت علی کو گرفتارکرکے چوری شدہ 3 موٹرسائیکلیں اور بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں کے اسپیر پارٹس برآمد کرلیے۔ سرجانی ٹاون پولیس نے2منشیات فروش لعل خان اور شوکت عرف جمانی کو گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی۔موچکو پولیس نے4منشیات فروش وقاص،راشد،امجد اور نیاز کو گرفتارکرکے چرس اور کرسٹل برآمدکرلی۔کلاکوٹ پولیس نے نوالین میں کاروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث 3سگے بھائیوں عارف عرف ببلو،رشید اور عرفان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ اس کے2ساتھی فرارہوگئے۔بلوچ کالونی پولیس نے 2 منشیات فروشو ںرچرڈ اورساجد کو گرفتارکرکے اسلحہ اور چرس برآمد کرلی۔ بلدیہ ٹاؤن پولیس نے جعلی آئل کی خالی بوتلیں برآمدکرکے ملزم محمد بلال کو گرفتارکرلیا۔
تازہ ترین