• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادر پٹیل سمیت 3؍اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے فنڈز نہ ملنے پر وزیر اعظم عمران خان کیخلاف آئینی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔ارکان قومی اسمبلی میں قادر پٹیل ، آغا رفیع اللہ اور جم عبدالکریم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اراکین پارلیمنٹ کو دیا جانا والا فنڈ رشوت قرار دیتے تھے لیکن عمران خان نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کو 15 ، 15 کروڑ روپے فنڈ دیئے اور پیپلز پارٹی کے تینوں اراکین کو کسی بھی قسم کا فنڈ نہیں دیا گیا جسکی وجہ سے درخواست گزاروں کے انتخابی حلقوں میں کوئی ترقیاتی اسکیم نہیں لائی جاسکی۔
تازہ ترین