• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف تحقیقی بٹانیکل گارڈن نیویار ک بوٹانیکل گارڈن کے ساتھ رجسٹر

پشاور(نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف چترال کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جامعہ کے شعبہ نباتیات نے اپنے ہاربیریم کو نباتیات کے شعبے کے معروف تحقیقی بٹانیکل گارڈن نیویار ک بوٹانیکل گارڈن (NYBG)کے ساتھ رجسٹر کردیاہے۔ اب جامعہ چترال کے ہاربیریم میں کی گئی تحقیق کو براہ راست این وائی بی جی کی سرپرستی حاصل ہوگی اور ان تحقیقی نتائج کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجائےگا اور یہ تحقیق نباتیات کے شعبے میں عالمی تحقیقات کا حصہ بنے گی۔پریس ریلیز میں مزیدکہاگیاہے کہ اس سنگ میل کے حصول پر یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے شعبہ نباتیات کے عملے کو عموماً اور لیکچرر حافظ اللہ کی کوششوں کو خصوصاً سراہا ہے اور اس عزم کا اظہارکیاہے کہ جامعہ چترال تمام شعبوں میں تحقیقی کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دیتی رہے گی۔ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ ہاربیریم تک این وائی بی جی کے ویب سائٹ سے اس لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہےhttp://sweetgum.nybg.org/science/ih/herbarium-details/?irn=258595
تازہ ترین