• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر خُوب چرچے ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے لبنان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹکٹ نور کی ویڈیو شئیر کی اور لکھا کہ پہلے تو مجھے خیال گزرا کہ یہ وہی ہے لیکن یہ تو کوئی اور خوبصورت انسان ہے۔

سدرہ کے نور کی ویڈیو پر ردعمل سے پہلے ہی سوشل میڈیا صارفین نور کو اقرا سے مشابہہ قرار دے رہے تھے اور ویڈیو پاکستانی صارفین بھی بڑی تعداد میں شیئر کرتے ہوئے اپنا ردعمل دے رہے تھے۔

ٹوئٹر پر موجود اقرا عزیز کے مداحوں نے ہی اُن کی بہن سدرہ کی توجہ مذکورہ ویڈیو کی جانب مبذول کروائی۔

ایک صارف نے نور کی ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ اقرا عزیز سے بہت مشابہت رکھتی ہیں اور ان کی ہمشکل دکھتی ہیں۔

نور نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے گوگل پر اقرا عزیز کو سرچ کیا اور بہت خوبصورت پایا ہے۔

نور نے صارف کا اداکارہ اقرا سے مشابہہ قرار دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین