• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی رنبیر کپور کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی ہمشکل ایرانی بلاگر روزا کے بعد اب پاکستان میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کا ہمشکل بھی سامنے آگیا ہے۔

شوبز شخصیات کے مداح اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کی طرح بننے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ وہ بھی اپنی پسندیدہ شخصیت کے جیسے ہی نظر آئیں ایسا ہی ایک مداح پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے ہے جو بھارتی اداکار رنبیر کپور کا پرستار ہے۔


رنبیر کپور کے اِس ہمشکل مداح کا نام فرحان خان شیروانی ہے جس کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ ایک فوٹو گرافر ہونے کے ساتھ ہی کریئیٹو ایجنسی کے مالک بھی ہیں۔

فرحان خان شیروانی ناصرف رنبیر کپور کا ایک پرستار ہے بلکہ وہ شکل میں بھی بھارتی اداکار سے خوب ملتا ہے جبکہ اُن کا اسٹائل بھی رنبیر کپور کے جیسا ہے یہی وجہ ہے کہ فرحان خان شیروانی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

View this post on Instagram

I dont have any formula #winter

A post shared by FARHAN KHAN SHERWANI (@farhansherwani) on


بھارتی اداکار کا یہ مداح سوشل میڈیا پر شیئر کردہ اپنی متعدد تصاویر میں رنبیر کپور کی مختلف فلموں کے انداز کو اپناتا نظر آتا ہےجس کی وجہ سے دیکھنے والا کچھ دیر کے لیے تو حیران رہ جاتا ہے کہ کہیں یہ اصل میں رنبیر کپور ہی تو نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر فرحان خان کی تصاویر دیکھ کر اُن کے فالوورز بھی کمنٹ سیکشن میں اُنہیں رنبیر کپور کہہ کر پُکارتے ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک تصویر میں فرحان خان شیروانی نے خود کو رنبیر کپور کی فلم’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں اُن کے کردار کی طرح بنایا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

tuney kaha, maine sun lia #newyork

A post shared by FARHAN KHAN SHERWANI (@farhansherwani) on


ایک تصویر میں فرحان خان شیروانی فلم’سنجو‘ میں رنبیر کپور کے کردار کی کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔

View this post on Instagram

“ This is how your new High-Score look like

A post shared by FARHAN KHAN SHERWANI (@farhansherwani) on



یاد رہے کہ اِس سے قبل مہوش حیات سے مشابہت رکھنے والی ایرانی بلاگر روزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین