• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بھارتی لیجنڈز کے ساتھ اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرا نے ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ بھارتی لیجنڈز دلیپ کمار، شتروگھن سنہا اور بالی ووڈ کے کلاسیکل و غزل گلوکار پنکج ادھاس بھی موجود ہیں۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے میرا نے لکھا کہ ’یہ میری تصویر لائبریری کی بہترین تصاویر میں سے ایک ہے کیونکہ اِس ایک فریم میں میرے پسندیدہ لیجنڈز موجود ہیں۔‘

میرا نے لکھا کہ ’یہ تصویر 2003 میں لی گئی تھی جب میں بھارتی دورے پر ممبئی میں موجود تھی۔‘

اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی کتاب کے حوالے سے کہا کہ  ’میں نے اپنی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب پر باب 1 سے باب 3 تک لکھ لیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’کتاب لکھنے سے میں بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں اور مجھے بہت خوشی بھی مل رہی ہے۔‘

میرا نے انکشاف کیا کہ ’اُن کی زندگی پر مبنی کتاب جلد ہی منظر عام پر آئے گی جس میں بتایا جائے گا کہ وہ کون ہیں اور کیوں ہیں۔‘

یاد رہے کہ میرا کے ساتھ تصویر میں موجود شتروگھن سنہا بھارت کے سینئر اداکار و سیاستدان اور سوناکشی سنہا کے والد ہیں، اُنہوں نے اپنے دور میں بہت سی مشہور فلمیں کی ہیں۔

دلیپ کمار بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ہیں جنہوں نے اپنی منفرد اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنا ایک نام بنایا، اُن کی مشہور فلموں میں سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی ، مغل اعظم سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

پنکج ادھاس کا شمار بھارتی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکاروں میں ہوتا ہے اُنہوں نے بہت سی بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

تازہ ترین