• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کا اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی شادی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے چاہنے والوں پر ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے ایک فوٹو کولاج شیئر کیا جو اُن کی شادی کی یادگار تصاویر سے بنایا گیا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج کے ساتھ امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’آج میری اور جیا بچن کی شادی کو 47 سال مکمل ہوگئے ہیں۔‘

امیتابھ بچن نے لکھا کہ’میری فلم ’زنجیر‘ میں کامیابی کے بعد ہم دوستوں نے لندن جانے کا فیصلہ کیا تھا۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’جب میرے والد کو یہ معلوم ہوا کہ میں لندن جارہا ہوں تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہارے ساتھ کون جارہا ہے؟‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے اپنے والد کو جیا کے بارے میں بتایا تو میرے والد نے مجھ سے کہا کہ لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی کرو۔‘

امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’میرے والد نے کہا کہ اگر تم لندن جانے سے پہلے جیا سے شادی نہیں کروگے تو میں تمہیں لندن نہیں جانے دوں گا۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’والد کے کہنے پر میں جیا سے شادی کرنے کے لیے راضی ہوگیا۔‘

یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد بھی اِس جوڑی نے بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

امیتابھ بچن اور جیا بچن کی فلموں میں سلسلے، چُھپکے چُھپکے، ملی، شولے، کبھی خوشی کبھی غم سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین