• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے جاں بحق پی ٹی آئی رکن اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل سپرد خاک


کورونا سے جاں بحق پی ٹی آئی رکن اسمبلی جمشید الدین کاکا خیل سپرد خاک



نوشہرہ سے تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد نوشہرہ میں ان کے آبائی گاؤں میں کورونا ایس او پیز کے تحت سپرد خاک کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے مطابق دس دن قبل ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ سات روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

انہوں نے کہا کہ میاں جمشید الدین کاکا خیل حالت زیادہ خراب ہونے پر تین دن سے وینٹی لیٹر پر تھے اور آج صبح وہ انتقال کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ نوشہرہ میں آبائی گاؤں زیارت کاکا صاحب میں کورونا ایس او پیز کے مطابق ادا کی گئی۔

تازہ ترین