• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا چین سے طلبا کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ

پی آئی اے کا چین سے طلبا کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چین سے پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق خصوصی پرواز 5 جون کو ووہان سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ چین سے تین سو طلبا کو واپس لایا جائے گا، طلبا پانچ ماہ سے ووہان میں پھنسے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت کی ہدایت پر طلبا کیلئے خصوصی رعایتی کرایہ متعارف کروایا گیا ہے۔

تازہ ترین