• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے چھت اور دیوار گرنے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سفاری پارک کے قریب ایک درخت گاڑی پر گر گیا جس میں موجود افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں آندھی کے باعث دکانوں کے چھجے اور چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ جن میں ملیر ہالٹ، معین آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، کھوکھراپار اور گلستانِ جوہر کے مختلف بلاکس شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال، ڈیفنس ویو، محمود آباد، قیوم آباد، کھارادر، لیاری اور نارتھ کراچی کی بھی بجلی بند کردی گئی۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے گزر رہا ہے، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر کے شمالی حصے میں تھنڈر اسٹارم سیلز بن گئے ہیں، ہوائیں 54 سے 74 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

تازہ ترین