• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن سٹی ائر پورٹ کمرشل پروازوں کیلئے ماہ رواں کے آخر تک کھل جائے گا

لندن (پی اے) لندن سٹی ائر پورٹ کمرشل پروازوں کیلئے جون کے آخر تک دوبارہ کھل جائے گا۔ ائر پورٹ نے اعلان کیا کہ پہلے ڈومیسٹک روٹس کو ری اوپن کیا جائے گا۔ ایک بیان کے مطابق انٹرنیشنل پروازیں اگلے ماہ کے اوائل میں دوبارہ شروع ہوں گی لیکن اس کے وقت کا انحصار برطانیہ آنے والے مسافروں کی مجوزہ قرنطینہ پر ہو سکتا ہے۔ کورونا وائرس پینڈامک کی وجہ سے سفری پابندیوں اور ڈیمانڈ میں کمی کے سبب لندن سٹی ائرپورٹ کا رن وے 25 مارچ سے کمرشل اور پرائیویٹ پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین