آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ذیقعد 1441ھ4؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سنی جمعیت عوام کاعلامہ غلام سیالوی کی وفات پر اظہارافسوس

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) سنی جمعیت عوام یوکے، کے رہنمائوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن، پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان شعبہ امتحانات کے چیئرمین شمس العلوم جامعہ رضویہ کے مہتمم نامور عالم دین علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ غلام محمد سیالویؒ پاکستان کی ایک قد آور شخصیت تھے، ان کے انتقال سے ایک بڑا خلاء پیدا ہوا، ان کے حسن کردار اور حسن اخلاق کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ تعزیت کرنے والوں میں سنی جمعیت عوام برطانیہ کے بانی پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی، صدر سنی جمعیت عوام برطانیہ محمد معین قادری، پیر سید اذکیٰ جلال الدین، علامہ محمد ساجد شامی، علامہ نبیل افضل قادری، علامہ حافظ محمد عقیل قادری، مولانا محمد عرفان عرفانی، حافظ اسد ایاز قادری، فرخ اقبال قادری، صوفی منیر حسین قادری، چوہدری رمضان قادری، صاحبزادہ سید عبدالقادر گیلانی، حماد مختار قادری، فیصل ایاز قادری، محمد شاہد قادری، حافظ محمد سہیل قادری، محمد فیضان قادری، حافظ راجہ غلام مصطفی قادری اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئےمرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔
یورپ سے سے مزید