• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ہراسانی کی شکایات میں 189فیصد اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ان کی سائبر ہراسمنٹ ہیلپ لائن پر شکایات میں 189 فیصد اضافہ ہوا ہے۔غیر سرکاریتنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ʼکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان میں لاک ڈاؤن کا آغاز مارچ میں ہوا، جس کے بعد ہمیں خدشہ تھا کہ آن لائن ہراسانی کے کیسز میں بالخصوص اور سائبر حملوں میں بالعموم اضافہ ہوگا۔ملک میں ڈیجیٹل آزادی کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے کہا کہ اسے مارچ اور اپریل میں لاک ڈاؤن کے دوران سائبر ہراسانی کی کُل 136 شکایتیں موصول ہوئیں جو جنوری اور فروری کے مقابلے میں 189 فیصد زائد ہیں۔لاک ڈاؤن سے قبل تنظیم کو جنوری اور فروری میں اور آن لائن ہراسانی کی 47 شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔
تازہ ترین