آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حیات آباد ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

پشاور( کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشاور ظہور بابر آفریدی نے حیات آباد پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ملک سعد شہید پولیس لائن میں ہونے والے خصوصی میٹنگ میں ایس پی کینٹ تصور اقبال، ایس پی رورل نجم الحسنین، دونوں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز اور انوسٹی گیشن ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز نے جرائم بر خلاف مال و جان کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔
پشاور سے مزید