• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کچہری اور خصوصی عدالتیں 30جون تک بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار) کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کی کرائسز مینجمنٹ کمیٹی نے اسلام آباد کچہری کی تمام عدالتیں 30 جون تک بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث اسلام آباد کچہری اور سپیشل کورٹس کمپلیکس میں خصوصی عدالتیں 30 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیوٹی ججز صرف ضمانت، سٹے آرڈر اور ارجنٹ کیسز سنیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور خصوصی عدالتوں میں 30 جون تک صرف اہم مقدمات کی سماعت ہو گی اور زیر التوا سول مقدمات کی سماعت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین