• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ دفتر میں احتیاطی اقدامات نظر انداز، ملازمین پریشان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں تعینات میونسپل آفیسر ریگولیشن رضوان احمد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جنہیں ماڈل ٹائون لاہور میں سپردخاک کر دیا گیا، کورونا کا شکار کارپوریشن کے تین ملازم پہلے ہی قرنطینہ ہو چکے ہیں اس کے علاوہ دو افسران بخار کے باعث رخصت پر جا چکے ہیں، دفاتر میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث افسران و ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 58سالہ رضوان احمد کا عید سے چند روز قبل لاہور سے راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس میں بطور ایم او آر تبادلہ ہوا تھا جو یہاں آتے ہی بخار اور طبیعت خراب ہونے پر واپس لاہور چلے گئے تھے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا وہ کچھ روز ہسپتال میں زیرعلاج رہ کر چل بسے، قبل ازیں کارپویشن کے تین ملازمین کمپیوٹر آپریٹر شیخ ارشد، بلڈنگ انسپکٹر ملک عثمان اور ٹیکس انسپکٹر طارق بیگ کورونا کے باعث پہلے سے قرنطینہ میں ہیں دو مزید افسران میونسپل آفیسر پلاننگ اور میونسپل آفیسر آرکیٹیکٹ بخار میں مبتلا ہو کر رخصت پر چلے گئے ہیں۔
تازہ ترین