سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک اژدھا سڑک پر ہرن کو جکڑا ہوا نظر آرہا تھا۔
اژدھے کے جکڑنے کی وجہ سے ہرن چلنے کے قابل نہیں تھا اور وہ مجبوراً زمین پر لیٹ گیا تھا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو تھائی لینڈ کی ہے،صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کئی روز سے بھوکے اژدھے نے چڑیا گھر میں ایک ہرن کو جکڑ لیا تاکہ وہ اسے اپنا نوالہ بنا کر بھوک مٹا سکے‘۔
گاڑی میں بیٹھے شخص نے اس منظر کو اپنے موبائل میں محفوظ کیا جبکہ سڑک پر موجود دیگر لوگ اژدھے سے مارنے لگے تاکہ وہ ہرن کو چھوڑ دے۔
کئی ڈنڈے پڑنے کے بعد اژدھے کی گرفت کمزور ہوئی تو ہرن نے تھوڑی سی طاقت کا استعمال کیا اور وہ خود کو چھڑانے میں کامیاب ہوگیا۔