• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کی حکومت نے 10جون سے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک وزیر برائے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر کا کہناہے کہ 40 ممالک کیلئے 10جون سے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

ترکی سے ابتدائی بین الاقوامی پروازیں قبرص، بحرین، بلغاریہ، قطر اور یونان کے لئےاڑیں گی۔

واضح رہے کہ ترکی نے کوروناوائرس  کے پھیلاؤ کی وجہ سے 28 مارچ سے تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کردی تھیں۔

تازہ ترین