• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 5 اگست سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کی صورتحال ہے، دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے اور بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 90 فیصد آبادی پر بھارتی ظلم و ستم جاری ہے، یورپی یونین اراکین نے یورپی کمیشن کے صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خط لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر سے 13 ہزار بچوں کو حراست میں لیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین اراکین نے مقبوضہ کشمیر کو ایک فلیش پوائنٹ قرار دیا ہے، جبکہ بی جے پی سرکار کے ہوتے ہوئے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گلگت بلتستان میں بدھ مت کلچر کو نقصان پہنچانے کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جھوٹ مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو نہیں بدل سکتا اور الزامات سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

تازہ ترین