• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 21 افراد کا انتقال

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں21 افراد کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد521 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 890 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 71 مریض صحت یاب ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 3221 کورونا متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 423 ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 283 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔ جبکہ اس دوران 249 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

تازہ ترین