• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بس ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں تیز

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بس ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں تیز


کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے بغیر ماسک کے بس چلانے والے ڈرائیوروں کے چالان کردیئے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر 520 روپے کا چالان کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 کے تحت بھی کارروائی ہورہی ہے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ دفعہ 188 کے تحت 6 سے زائد ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر ماسک سفر کرنے والے مسافروں کو بسوں سے اتارا جارہا ہے۔

تازہ ترین