• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: 14جولائی کو قومی دن پر ہیلتھ ورکرز ڈے منایا جائے گا

فرانس کے صدر ایمانیول میکروں نے فرانس کے قومی دن کی پریڈ جو کہ 14 جولائی کو منعقد ہونا ہے۔ اسے عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث منسوخ کرنے کے لیے کہا ہے۔

 اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ اب اس کے بجائے اس دن کو ہیلتھ ورکرز (ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف) کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک تقریب ہوگی۔

جمعرات کو صدر جمہوریہ نے کہا کہ فرانس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قائم ایس او پی سوشل ڈسٹینسنگ (سماجی فاصلے) قائم رکھنے کے لیے رواں سال 14 جولائی کی فوجی پریڈ کو منسوخ کردے گا۔

تازہ ترین