• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ: پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی قرار

انگلینڈ میں 15 جون سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کے لئے فیس ماسک کا پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں شہریوں پرجرمانہ کیا جائے گا۔

برطانیہ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد مسافروں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے جس کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔ جہاز، ریل اور بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک پہننا لازم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچے، معذور اور ایسے افراد جنہیں سانس کی بیماری ہے، ان مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہزار 904 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین