• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم یونیورسٹی ایشیا کی صف اول کی سو جامعات میں شامل

اسلام آباد ( وقائع نگار ) قائداعظم یونیورسٹی ایشیا کی صف اول کی سو جامعات میں شامل ہو گئی ہے۔جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹی رینکنگز کی ایشیا کی جامعات کی درجہ بندی 2020 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر ایشیاء کی صف اول کی سو جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ رینکنگ کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر 75واں ہے۔ پروفیسرڈاکٹر محمد علی وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے جامعہ کے امتیازی حیثیت حاصل کرنے اور اہم کامیابی پرساتذہ طلبہ سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین