• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن،فریال تالپورکیخلاف نااہلی کی درخواست پرسماعت2جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (این این آئی) پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کیخلاف مبینہ اثاثے چھپانے کے معاملہ پرالیکشن کمیشن میں نااہلی کی درخواست پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ گذشتہ روز ممبر کے پی ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت فریال تالپور کے وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل علی بخاری نے فریال تالپور کے جواب کی کاپی مانگ لی،لیکشن کمیشن نے کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔کیس کی آئندہ سماعت 2 جولائی کو ہو گی ۔
تازہ ترین