• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قُطب شمالی میں تیل بہہ جانے کے بعد روسی صدر کا ایمرجنسی کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک )روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قُطبِ شمالی (آرکٹِک) کے ایک دریا میں 20ہزار ٹن ڈیزل کے رس جانے کے حادثے کے بعد ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیزل نے اس وقت بہنا شروع کیا تھا جب گزشتہ جمعے کو سائیبیریا کے شہر نورِلسک کا ایک تیل کا ٹینک ڈھہ گیا۔صدر پوتِن نے اس پر سخت برہمی اور غصے کا اظہار کیا ہے کہ حکام کو اس واقعے کا علم حادثے کے دو دن بعد ہوا۔اُنھوں نے نورِلسک نِکل کے ذیلی ادارے کے سربراہ سرگئی لِپّن سے یہ سوال کیا کہ ʼحکومتی ایجینسیوں کو اس واقعے کے بارے میں حادثے کے دو دن بعد کیوں علم ہوا؟ کیا ہمیں ایسے ہنگامی حالات کا علم سوشل میڈیا سے ہو گا؟سائیبیریا کے اس علاقے کے گورنر الیگزنڈر اُوس نے اس سے قبل صدر پوتِن کو بتا دیا تھا کہ انھیں تیل کے بہہ جانے کے واقعے کے متعلق علم اتوار کو ʼسوشل میڈیا پر خطرناک صورتِ حال کی معلومات پوسٹ ہونے کے بعد ہوا تھا۔صدر پوتِن نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے اور اس پلانٹ کے ایک مینیجر کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین