جدہ( شاہدنعیم)تقریبا ڈھائی ماہ کے بعد کل (جمعے کو)سعودی عرب کی تمام مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔سعودی وزارت امور اسلامی کا کہنا ہے کہ مملکت میں جامع مساجد کے علاوہ بھی تمام مسجدوں میں نماز جمعہ ادا کی جائے تاکہ جامع مساجد میں لوگوں کا رش نہ ہو۔