• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کیس کے ملزم سمیت 28 سماج دشمن پکڑے گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) زیادتی کیس کے ملزم اور دو اشتہاریوں سمیت 28سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 18ملزموں کوگرفتار کرکے 1500گرام چرس،215گرام ہیروئن، ایک بوتل شراب،40لٹر شراب، 150پتنگیں برآمد کر لیں۔ گوجر خان پولیس نے12سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالے ملزم یاسرکو24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے غیر قانونی گیس ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے 4ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ صدرواہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 100 کپی اور 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔
تازہ ترین