• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہرے قتل کیس کے ملز موں کی عبوری ضمانت خارج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اسلم گوندل نے دوہرے قتل کیس کے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی، ملزمان ارشد اور یاسین پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ ائرپورٹ کی حدود میں غیرت کے نام پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یکم رمضان کو جنید اور سدرہ کو قتل کر دیا تھا ، جنید نے یاسین کی بہن سدرہ سے پسند کی شادی کی تھی، اس کیس میں دو ملزم گرفتار اور دو مفرور ہیں، گزشتہ روز مدعی کے وکیل عمران عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جنید کی والدہ کے گھر سے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے گھر لائے اور صحن میں کھڑا کر کے قتل کیا۔
تازہ ترین