• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمپوں پر شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوںمیں پٹرول ڈلوا نےکیلئے موجود

پشاور (وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں چوتھے روز بھی پیٹرول پمپوں میں شہریوں کی بڑی تعداد گاڑیوں کی ٹنکی فل کرانے کے لئے پیٹرول پمپ عملے کی منت سماجت کرتے ہوئے نظر آئی ادھر پیٹرول بدستور غائب ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکی فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ ،کوہاٹ روڈ ، جی ٹی روڈ ، چارسدہ روڈ، رنگ روڈ ، اندرون شہر سمیت مختلف مقامات پر پیٹرول پمپ چوتھے روز بھی بدستور بند رہے جبکہ سی این جی سٹیشنوں پرگاڑیوں کی لائنیں لگی ہو ئی ہیں شہریوں اورملازمین کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ فیلنگ سٹیشنوں کے سیل کرنے کے باوجود شہر میں پیٹرول منصوعات کے بحران کے باعث اڈوں میں سینکڑوں گاڑیاں بدستور کھڑی ہیں اور ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہو گیا ہے ۔
تازہ ترین