• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد ایران نے بھی امریکی نیوی اہلکار کو رہا کردیا

ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد ایران نے بھی امریکی نیوی اہلکار کو رہا کردیا


واشنگٹن(اے ایف پی) ایرانی سائنسدان کی رہائی کے بعد ایران نے بھی امریکی نیوی اہلکار کو رہا کردیا،اے ایف پی کے مطابق ایران نے دو برس قبل گرفتار کیے جانے والے امریکی نیوی کے ایک اہلکار کو رہا کردیا،جونے وہائٹ نامی اہلکار کی والدہ نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے،دوسری جانب امریکی صدر نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں سوئٹزرلینڈ کا شکریہ ادا کیاہے،وہائٹ 2018 میں ایران کے شہر مشہد میں ایک خاتون سے ملنے گئے تھے اور ان پر بعدازاں ایران مخالف بیان بازی کا مقدمہ چلا اور 10 برس قید کی سزا سنائی گئی لیکن کورونا وبا کے بعد ایران اور امریکا نے قیدیوں کا تبادلہ کیا ۔

تازہ ترین