پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی زندگی کے بارے میں سوچنے کے بجائے اپنے کردار کو بہتر کرنے کی طرف توجہ دیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صنم سعید نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے مداحوں کے لیے ایک طویل پیغام بھی لکھا۔
صنم سعید کا کہنا ہے کہ’کیا آپ ہر چیز میں اچھائی تلاش کر رہے ہیں؟ خود کا بہترین ورژن بننے کی کوشش کر رہے ہیں؟‘
صنم سعید نے لکھا کہ’سب سے پہلے ہمیں اپنی نیت کو صاف کرنا، ہمیں اپنے ارادوں اور اعمال کی طرف دیکھنا ہوگا۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’قرنطینہ میں رہنے کی وجہ سے ہر شخص کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے کیونکہ اب ہمارے پاس دوسرے کے بارے میں سوچنے کا بہت وقت ہے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’دوسروں کی زندگی کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دیں اور ہر شخص کے اندر خامیوں کو تلاش کرنا بند کریں۔‘
صنم سعید نے لکھا کہ ’آیئے زندگی کو اپنا دوست بنائیں اور زندگی میں مواقع حاصل کرنے پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ’سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا منفی استعمال نہ کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں ہوجائیں۔‘
صنم سعید نے خود کو اور پھر معاشرے کو تبدیل کنے کا عزم ظاہر کیا۔‘
آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے اپنے احساسات اور جذبات انگریزی زبان میں اِس لیے لکھے ہیں کیونکہ میں انگریزی میں ہی سوچتی ہوں اور آج کل سوشل میڈیا صارفین کو انگریزی زبان باآسانی سمجھ بھی آجاتی ہے۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’کوشش کروں گی کہ ایک پوسٹ اُردو زبان میں بھی کروں۔‘
اِس سے قبل صنم سعید نے ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا کریکٹر پوسٹر جاری کرتے ہوئےلکھا تھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا لیکن ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے۔