• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہوگا : صنم سعید

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا کریکٹر پوسٹر جاری کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ مستقبل قریب میں سنیما کا کیا ہو گا لیکن ہم نے شائقین کو مصروف رکھنے کا بہانہ تلاش کرلیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں نئی آنے والی فلم ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔

صنم سعید نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ یہ پوسٹر فلم  میں نبھائے جانے والے کردار کی مناسبت سے ہے۔

انہوں نے محب مرزا کی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہونے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ’عشرت میڈ اِن چائنہ‘ بطور ہدایتکار محب مرزا کی پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈکشن بھی انہی کی ہے۔

تازہ ترین