• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکش اداکار کی پاکستانی بچوں کی حوصلہ افزائی


شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر سپاہی عبد الرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے جلال کی جانب سے پاکستانی بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جلال نے پاکستان بچوں کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے ’ارطغرل غازی‘ کے سپاہیوں کی طرح ہاتھ میں تلوار اور ڈھال لیے جنگی تربیت حاصل کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں ’دیرلیش ارطغرل‘ کے ساؤنڈ ٹریک کی دُھن چل رہی ہے۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جلال نے ترکش اور اُردو زبان میں پاکستانی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنا پیغام لکھا۔

ترک اداکار نے لکھا کہ ’آپ پاکستان کے بہادر سپاہی ہیں اور انشاءاللّہ ایک دن ہم بھی آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لیں گے۔‘

آخر میں اُنہوں نے تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے محبت اور سلام بھی پیش کیا اور ساتھ ہی حق اللّہ کا نعرہ بھی لگایا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی آئے روز جلال اپنے پیغامات میں پاکستان کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل جلال نے عیدالطفر کے موقع پر پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اور پاک تُرک بھائی چارے کے فروغ کے لیے معروف پاکستانی ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گنگنایا تھا۔

واضح رہے کہ جلال نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی کا کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین