• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹُرک اداکار نے بھی ’دل دل پاکستان‘ گنگنا دیا

ٹُرک اداکار نے بھی ’دل دل پاکستان‘ گنگنا دیا 


شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر سپاہی عبد الرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے جلال نے پاک تُرک بھائی چارے کے فروغ کے پیش نظر معروف پاکستانی ملی نغمہ ’دل دل پاکستان ‘گنگنا دیا۔

جلال نے دل دل پاکستان گنگناتے ہوئے اردو میں اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام پاکستانیوں کو جلال عرف عبدالرحمٰن کی جانب سے عید مبارک ہو۔

پاکستان میں سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد سے ہی آئے روز جلال اپنے پیغامات میں پاکستان کا تذکرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

عید سے قبل کراچی میں پیش آنے والے المناک فضائی حادثے پر جلال نے  تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانیوں سے اِظہار تعزیت کے لیے اپنی پروفائل کو پاکستانی رنگ میں رنگ دیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے اِس مشکل وقت میں اور اُن کے اِس درد میں برابر کے شریک ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: ہم علامہ اقبال کو کبھی نہیں بھول سکتے، جلال

اپنی ایک پوسٹ میں اُنہوں نے علامہ محمد اقبال کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تُرک عظیم انسان محمد اقبال کو بھی کبھی نہیں بھول سکتے، شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے تُرکوں سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا اور تُرکوں کا ساتھ دیا۔

تازہ ترین