• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، 94 لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا طیارہ حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ جہاز حادثے میں 97 مسافر شہید ہوئے تھے جن میں سے 94 لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر چکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے 55 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، اس وقت 2 میتیں ایدھی سینٹر اور ایک چھیپا کے سرد خانے میں موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک لاش کا ڈی این اے میچنگ دوبارہ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین