• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ، 89 لاشیں ورثا کے حوالے کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے جہاز حادثے میں 97 مسافر جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 89 لاشیں وُرثا کے حوالے کر چکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان ایئر لائن طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک 92 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے جن میں ورثا نے 89 لاشیں موصول کر چکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج چھیپا کے سرد خانے میں 2 اور ایدھی کے پاس 6 لاشیں رکھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈی این اے کے ذریعہ 53 لاشوں کی شناخت ہوئی جبکہ 3 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ ہو رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جہاز حادثے میں انتظامیہ کو ورثا کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

تازہ ترین