• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا نادرا سے ڈیٹا لینے کیلئے رابطہ

الیکشن کمیشن کا نادرا سے ڈیٹا لینے کے لیے رابطہ


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا سے تمام مرد اور خواتین کے اعداد و شمار اور تفصیلات طلب کرلی ہیں جو اٹھارہ سال یا زائد عمر کے ہیں لیکن انہیں شناختی کارڈ جاری نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق نادرا کے پاس ان افراد کا ریکارڈ ب فارم، خاندان کے ریکارڈ یا اسمارٹ کارڈ کے ریکارڈ میں موجود ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ہدایات کی روشنی میں یہ تفصیلات طلب کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں چیئرمین نادرا کو جلد از جلد تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد اور خواتین رائے دہندگان کے درمیان موجود بڑے فرق کو ختم کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تازہ ترین