پیرس (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماؤں چیئرمین راجہ علی اصغر ، میاں محمد حنیف صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ، سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال، نائب صدر راجہ نثار علی خاں، جوائنٹ سیکرٹری رائوطاہری، معروف کشمیر رہنما ن لیگ یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے دو بار منتخب ہونے جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پر رانا عمران عارف نے کہا کہ تحریک انصاف کی دو سالہ حکومت میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، میاں نواز شریف ایک باصلاحیت سوج بوجھ رکھنے والے سیاستدان ہیں ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ باصلاحیت رہنماؤں کو عوامی مینڈیٹ کے باوجود ملک و قوم کی خدمت نہیں کرنے دی جاتی ہم کو اس طرف توجہ دینا ہو گی، اس موقع مسلم لیگی رہنماؤں نے رانا عمران عارف کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔