• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،لندن( اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو اس سال تاریخ میں پہلی بار مہمان ٹیمیں انتہائی مہنگی پڑیں گی جس کی وجہ سے اسے 10 ملین پائونڈز اضافی خرچ کرنے پڑیں گے۔ کووڈ -19کی وجہ سے بائیو سیکیور کنڈیشن کو یقینی بنانا کتنا مشکل اور مہنگا ہے،یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تاحال دورہ انگلینڈ کے لئے لاہور میں بائیو سیکیور ٹریننگ کیمپ شروع نہیں کرسکا ہے کیونکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سپورٹ نہ ملنے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مطلوبہ سہولیات اور سسٹم نہ ہونے پر پی سی بی مشکل سے دوچار ہے،جمعے تک پی سی بی اس حوالے سے کوئی پلان نہیں دے سکا ہے۔حکومت کا عدم تعاون،سہولیات کا فقدان اور بھاری اخراجات بھی رکاوٹ ہیں، دوسری جانب کورونانے میزبان انگلش بورڈ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، 2020میں اس کے سمر سیزن سے 380 ملین پائونڈز کی آمدنی ہونی تھی لیکن خالی گرائونڈز کی وجہ سے اسے براڈ کاسٹنگ میں اب 280ملین پائونڈز ملنے کی امید ہے اور وہ بھی اس صورت میں کہ ویسٹ انڈیز،پاکستان،آئر لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچز کھیل جائیں۔

تازہ ترین