لندن( جنگ نیوز) کورونا کی وجہ سےکرکٹ کی دنیا کے انتہائی معتبر نام اور کمنٹیٹر جیفری بوائے کاٹ اس سال انگلش ٹیسٹ سیزن میں کمنٹری کرتے دکھائی نہیں دیں گے،انگلینڈ میں 20 سال بعد بی بی سی پہلی بار ٹیسٹ میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کرسکے گا اور اس کے کمنٹری پینل میں بائیکاٹ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ٹاک شو کے لئے سابق انگلش کپتان سر الیسٹر کک اور مائیکل وان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ،سابق انگلش ویمن بائولر ایسا گوہا اس کی میزبان ہونگی،جیفری بائیکاٹ کو سیزن کے آخر میں جزوی طور پر تبصرہ کے لئے بلائے جانے کا امکان ہے۔جیفری 1986 سے 2019تک وہ کرکٹ کمنٹیٹر اور مبصر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔