آپ آف لائن ہیں
پیر21؍ذیقعد 1441ھ 13؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا،سندھ حکومت فوری سینٹرل ہیلپ لائن قائم کرے،میئرکراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فوری طبی امداد کے منتظر مریضوں کو ان کے لواحقین جگہ جگہ لئے پھرتے ہیں، لیکن انہیں کوئی رہنمائی فراہم نہیں کی جاتی کہ وہ مریض کو لیکر کہاں جائیں مارکیٹیں، شاپنگ مالزاور پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعد صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جارہی ہے اور پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز چین سے بھی بڑھ گئے ہیں سندھ حکومت فوری طور پر سینٹرل ہیلپ لائن قائم کرےجس کے تحت، ڈاکٹروں، مریضوں اور ان کے لواحقین کویہ پتہ چل سکے کہ کس اسپتال میں مریضوں کے لئے بیڈ اور وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ یہ بات انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے کے ایم سی کے اسپتالوں میں انتظامات اور ضروریات کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اہم خبریں سے مزید